ایسا حجام جو استرے سے لوگوں کی پلکیں صاف کرتا ہے

چین کے ایک شہر میں ایسا حجام بھی ہے جو استرے سے پلکیں صاف کردیتا ہے . وہاں کے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے انکی بینائی تیز ہوجاتی ہے . حجام پلکیں صاف کرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کا میل بھی صاف کرتا ہے .

دی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حجام کس طرح سے لوگوں کی اوپر اور نیچے کی پلکیں صاف کررہا ہے . حجام ژیونگ گائیوو کی عمر 62 سال ہے ، پچھلے 40 سالوں سے گاہکوں کو یہ سروس فراہم کررہا ہے . نوجوانوں کی نسبت بوڑھوں میں اسکا زیادہ رجحان پایا جاتا ہے

Loading...